ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کالجوں میں ادبی ماحول کو فروغ دینے کنڑا پستک پرادھیکار کا انوکھا منصوبہ :طلبا گروپ سے عرضیاں مطلوب

کالجوں میں ادبی ماحول کو فروغ دینے کنڑا پستک پرادھیکار کا انوکھا منصوبہ :طلبا گروپ سے عرضیاں مطلوب

Mon, 01 Jan 2018 20:37:53    S.O. News Service

کاروار:یکم جنوری (ایس اؤنیوز)طلبا اور نوجوانو ں میں ادبی ذوق و شوق پیدا کرنے اور ادبی سطح پر انہیں ترغیب دینے کے لئے کنڑا پستک پرادھیکار کی طرف سے پی یو اور ڈگری کالجوں میں ’’ذہین گروپ (جان جانیر بلگا)‘‘تشکیل دینے کےلئے عرضیاں مطلوب ہیں۔

ہرایک کالج کے 5سے 15طلبا پر مشتمل ایک مجلس عاملہ تشکیل دی جائے گی ۔ متعلقہ کالج کے پرنسپال اور شعبہ کنڑا کے صدر کی تصدیق کے بعد پرادھیکار کو عرضی دینی ہے۔ اس کے بعد کالج میں ادبی ماحول پیدا کرنے کے لئے ہر سال 4پروگرام منعقد کرنے ہونگے جس کے لئے پرادھیکار 5ہزار روپئےتک کے اخراجات برداشت کرے گی۔

عرضی سونپنے کی آخری تاریخ 20جنوری 2018ہے۔ عرضی کانمونہ فارم اور زائد جانکاری کے لئے ضلع محکمہ کنڑا اور ثقافت یا فون نمبر 080-22107704پر یا پھر پرادھیکار کے ویب سائٹ www.kannadapustakpradhikara.com پر رابطہ کرنے کہاگیا ہے۔ پُر کردہ عرضیان انتظامیہ آفیسر، کنڑا پستک پرادھیکار، کنڑا بھون، جے سی روڈ ، بنگلورو-01پر ارسال کرسکتےہیں۔


Share: